آپ کے تأثرات(منتخب)

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2022ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا ممتاز احمد عطاری مدنی (امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ عطار ، عربی ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پولیس لائن ، قلات بلوچستان) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا بیش بہا خزانہ ہے ، اس میں مختلف معاشرتی موضوعات پر مختصر اور دلچسپ مواد شامل کیا جاتا ہے ، اس طرح کے میگزین بہت کم ہیں جن میں معاشرے میں رہنے والے افراد کے مسائل کا حَل اَحسن طریقے سے پیش کیا جاتا ہو۔

(2)بنتِ محمد نعیم عطاریہ مدنیہ (جامعۃُ المدینہ گرلز ، قُطبِ مدینہ ملیر کراچی ، ذیلی نگران 8دینی کام) : دعوتِ اسلامی دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جن علمی و تحقیقی کارناموں کو سر انجام دے رہی ہے وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انہیں کارناموں میں ایک بہترین اور قابلِ تعریف علمی کارنامہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ہے جو گھر گھر نیکی کی دعوت دینے ، جذبۂ اصلاحِ اُمّت اور دینِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی اِشاعت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ کریم ہمیں اس کی برکتوں سے مالامال فرمائے ، اٰمین۔

متفرق تأثرات

(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی ، دنیاوی ، شرعی ، اخلاقی ، معاشی ، معاشرتی ، انفرادی اور اجتماعی ضرورتوں کو پورا کررہا ہے ، اس کے رنگا رنگ مضامین کی وجہ سے ہر نئے شمارے کا شدّت سے انتظار رہتا ہے اور جونہی ماہنامہ کی تشریف آوری ہوتی ہے تو گھر کے ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ سب سے پہلے زیارت کا موقع اسے ملے۔ اللہ پاک ہمارے محبوب ماہنامہ کو مزید ترقی کی منازل پر گامزن فرمائے اور نظرِبَد سے محفوظ فرمائے ، آمین۔ (صاحبزادہ محمد عاصم ساقی مجددی ، متعلم جامعہ اجمیریہ مجددیہ ، گوجرانوالہ) (4)اَلحمدُلِلّٰہ میں نے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شروع سے لے کر اب  تک (فروری 2022ء) کے تمام شمارے پڑھے ہیں ، ہر ماہ  پابندی سے اسے پڑھتا ہوں ، بہت سکون ملتا ہے ، عبدالحبیب عطاری بھائی کا “ سفرنامہ “ کمال کا ہے ، اس میں مدرسۃُ المدینہ کے بچّوں کے بارے میں پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ یااللہ! ان کو حافظ بنا۔ (محمد منیراحمد عطاری ، خادم جامعۃُ المدینہ کنزُالایمان ، رائےونڈ) (5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں ، اس کا ہر ایک موضوع زبردست ہوتا ہے۔ (صابر علی ، حمیدآباد بلوچستان)(6)اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا انداز بہت عمدہ ہے ، اس سے ہمیں بہت معلومات حاصل ہوتی ہے بلکہ اس کا ہر مضمون ہی معلومات کا بیش بہا دریا فراہم کرتا ہے ، گھر کے بچے اور بچیاں بھی توجہ اور شوق سے پڑھتے ہیں ، اس پلیٹ فارم پر دعوتِ اسلامی جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ (بنتِ اسلم ، کراچی) (7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہمیں دینی معلومات کے ساتھ ساتھ روزمرّہ زندگی کے حوالے سے بھی راہنمائی ملتی ہے ، اس میں بزرگانِ دین کی سیرت سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور نیکیاں کرنے کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔ (اُمِّ حاکم ، نیک اعمال ذمہ دار ، بروکلین ، نیویارک)


Share