آپ کے تأثرات
ماہنامہ مئی 2021ء
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانااشفاق احمد رضوی (امیر سنی علما کونسل وار برٹن ، ننکانہ پنجاب) : اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی ایک نعمتِ الٰہی ہے جو تقریباً دین کے ہر شعبے میں خدمتِ دین اور خلقِ خدا کی راہنمائی میں مصروفِ عمل ہے ، اس کی پُرخلوص کاوشیں قابلِ ستائش ہیں ، “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ایک قابلِ تعریف کاوش ہے جس میں بہت اہم اور ضروری موضوعات مختصر مگر جامع اور عام فہم انداز میں پیش کئے جاتے ہیں جو علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عوامُ النّاس کی راہنمائی کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔
(2)صاحبزادہ نعیم اللہ نوری صاحب (بصیرپور شریف ، اوکاڑہ) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ فروری 2021ء کا شمارہ موصول ہوا ، 65صفحات پر مشتمل ، اعلیٰ کاغذ ، عمدہ طباعت ، خوبصورت ملٹی کلر ٹائٹل ، دیدہ زیب رنگوں سے آراستہ ، دل کش ، دل گیر اور جاذب نظر ہے ، ہر آنے والا شمارہ پانے کے لئے دل میں عجیب سی تڑپ رہتی ہے ، اللہ کریم “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے فیض و نفع کو عام فرمائے ، اٰمین۔
متفرق تأثرات
(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے کا بہت ہی اچھا اور حسین ذریعہ ہے ، اس ماہنامہ میں وہ باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں کہ شاید ہی جو ہماری زندگی کے سامنے آتیں ، اس میں بہت ہی حسین پہلو سے لوگوں کی اصلاح کی جاتی ہے ، اللہ ربُّ العزّت دعوتِ اسلامی کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ (حماد انور عطّاری ، مدرسہ جامعہ نعیمیہ قمرُالاسلام ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
(4)مَاشآءَ اللہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں اسلامی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے بہت ہی زبردست معلومات ہوتی ہیں ، اس میں سُوالات کے جوابات دینے والا سلسلہ بھی بہت زبردست ہے ، اس سے پڑھنے میں دلچسپی اور بڑھتی ہے۔ (خالد اقبال عطّاری ، کوٹ غلام محمد ، سندھ)
(5)بے شک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی مثال آپ ہے ، اس میں بچّوں کے لئے سبق آموز کہانیاں ، بڑوں کے لئے دارُالافتاء اہلِ سنّت اور اسلامی بہنوں کے لئے شرعی مسائل قابلِ ذکر ہیں۔ (عبدالفتاح ، شاہ گوٹھ عبدالرحیم ، صحبت پور ، بلوچستان)
(6) مَا شآءَ اللہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی مثال آپ ہے ، اس میں بچے بڑے ، مرد خواتین سب کے لئے حکمت آموز باتیں ہوتی ہیں ، اس ماہنامہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے سے دین کے ساتھ ساتھ دنیاوی معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں۔ (بنتِ محمد نواز ، ٹبہ سلطانپور ، پنجاب)
(7)اَلحمدُ لِلّٰہ ہر ماہ کی طرح اس ماہ کے شمارے سے بھی مستفید ہونے کا شرف حاصل ہوا ، مَا شآءَ اللہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم و فضل کا گوہرِ نایاب ہے جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، یوں تو ہر تحریر اپنے اندر بہت سی معلومات لئے ایک منفرد انداز میں قارئین کی منتظر ہوتی ہے لیکن اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل بہت ہی اچھا سلسلہ ہے ، اس سے بہت سی اسلامی بہنیں استفادہ کرتے ہوئے شرعی احکام و مسائل سے روشناس ہوتی ہیں ، اس کے علاوہ سلسلہ نماز کی حاضری بچوں کو پنجگانہ نماز کا عادی بنانے کا بہترین ذریعہ ہے ، کہانیوں کا سلسلہ بچّوں میں ایک اچھا تأثر رکھتا ہے۔ (بنتِ محمد امین ، جامعہ قادریہ رضویہ للبنات ، فیصل آباد)
(8)مَا شآءَ اللہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے گھر بیٹھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، ہمارے ذہنوں میں جو سوالات ہوتے ہیں اُن کے جوابات اس ماہنامہ سے مل جاتے ہیں۔ (بنتِ عمران ، کراچی)
Comments