مَدَنی ستارے
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیرمعمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (حویلی لکھا) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے12سالہ علی حسنین عطّاری بن غلام فرید کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :
اَلحمدُ لِلّٰہ!4 ماہ2 دن میں قراٰنِ کریم حفظ کیا۔ 2 سال سے نماز ِ پنجگانہ اور تہجُّد کی پابندی کے ساتھ ساتھ 6 ماہ سے صدائے مدینہ لگانے (مسلمانوں کو فجر کے لئے جگانے) کا معمول ہے ، علمِ دین سے روشناس ہونے کے لئے 20سے زائد کتب و رَسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں اور اس روشنی کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے 1سا ل سے گھر میں درس بھی دے رہے ہیں۔ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مزید دینی کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔
Comments