مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (حویلی لکھا،پنجاب)

ماہنامہ مئی 2021

مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (حویلی لکھا ، پنجاب)

تلاوتِ قراٰن سے دِلوں کا زنگ دور ہوتا ، قلبی سکون ملتا اور اللہ کریم راضی ہوتا ہے۔ قراٰنِ پاک کی تلاوت سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ہزاروں مدارسُ المدینہ قائم کئے ہیں جن میں سے ایک “ مدرسۃُ المدینہ فیضان ِ مدینہ (حویلی لکھا) “ ہے۔ “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ(حویلی لکھا) “ کا سنگِ بنیاد رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری دَامَ ظِلُّہٗ نے 2007ء میں رکھا ، اللہ پاک کے فضل و کرم سے اسی سال تعلیمِ قراٰن کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

اس مدرسۃُ المدینہ میں حفظ و ناظرہ کی 2 کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2021ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش38طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ جبکہ120بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمل کر چکے ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فراغت پانے والے تقریبا ً12طلبہ نے علمِ دین کی لازوال دولت سے آراستہ ہونے کے لئے درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (حویلی لکھا) “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔                                    اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code