تعزیت و عیادت
ماہنامہ مئی 2021ء
حضرت علّامہ مفتی احمد یار خان قادری اشرفی کے انتقال پر تعزیت
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ حضرت مولانا مفتی محمد ظفر صاحب اور غضنفر علی کے والدِ گرامی تَلمیذِ حضور محدثِ اعظم پاکستان ، پیرِ طریقت ، صوفیِ باصفا ، حضرت علّامہ مولانا مفتی احمد یار خان قادری اوکاڑویاشرفی صاحب “ کورونا وائرس “ کے سبب 2 رَجَبُ المرجب 1442 سِنِ ہجری مطابق 15 فروری 2021ء کو 83 سال کی عمر میں اوکاڑہ (پنجاب ، پاکستان) میں انتقال فرماگئے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔
(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے لئے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی : ) فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : اللہ پاک نے اپنے کچھ بندوں کو لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے پیدا فرمایا ہے ، ضرورت پڑنے پر لوگ ان سے مدد کی اپیل کرتے ہیں ، بے شک یہی لوگ اللہ پاک کے عذاب سے امن پانے والے ہیں۔
(معجم کبیر ، 12 / 274 ، حدیث : 13334)
جُمادَی الاُخریٰ1442ھ میں وفات پانے والوں کی تعزیت
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے (1)حضرت علّامہ صوفی نور احمد میمن خلیلی (بدین) [1] (2)حضرت علّامہ مولانا مفتی ریاض احمد حَشمتی رضوی (کانپور ، ہند)[2] (3)استاذُالعلماء حضرت علّامہ مولانا قاضی عبدالخبیر عباسی (مہتمم جامعہ عباسیہ ضیاءالعلوم ، ہری پور ، K.P.K)[3] (4)حضرت مولانا حاجی محمد عبدالرّحمٰن نقشبندی مجددی (شیخو پورہ)[4] (5)حضرت الحاج مفتی عباس حسین اشرفی مصباحی (سہرسہ ، بہار ، ہند)[5] (6)تلمیذِ فقیہِ اعظم پاکستان حضرت علّامہ مولانا حافظ محمد یونس صاحب (پاکپتن شریف)[6] (7)حضرت پیر سیّد حاجی حسین شاہ صاحب کاظمی مشہدی (سمندری شہر نوری ، فیصل آباد)[7] (8)حضرت مولانا علی نواز عطاری (گوٹھ حاجی عبدالستار بگٹی ، بلوچستان)[8] اور دیگر کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر ان کے سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔
علما و مشائخ کے لئے دُعائے صحت
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جانشینِ حضور شیخُ الاسلام مدنی میاں ، حضرت علّامہ مولانا سیّد حمزہ اشرف اشرفی الجیلانی کے لئے دعائے صحت و عافیت دینے کے بعد کہا : عالی جاہ! صبر و ہمت سے کام لیجئے اور اللہ کریم کی رضا پر راضی رہئے۔ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت مولائے کائنات علیُّ المرتضیٰ شیرِخدا رضی اللہُ عنہ سے فرمایا : جب بھی کسی مصیبت میں پھنس جاؤ تو اس وقت یہ پڑھو : “ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ “ اللہ پاک اس کی برکت سے جن مصیبتوں کو چاہے گا دُور فرما دے گا۔ (عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ، ص149 ماخوذاً) نیز شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے *حضرت علّامہ مولانا مفتی معینُ الدّین احمد فریدی فاروقی المعروف حضور پیارے میاں صاحب *حضرت الحاج مفتی نسیم مصباحی صاحب *حضرت مفتی عبدالنبی حمیدی صاحب سمیت کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ ، “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔
[1] تاریخِ وفات : 7جُمادَی الاُخریٰ1442ھ
[2] تاریخِ وفات : 12جمادی الاخریٰ 1442ھ
[3] تاریخِ وفات : 20جمادی الاخریٰ1442ھ
[4] تاریخِ وفات : 20جمادی الاخریٰ1442ھ
[5] تاریخِ وفات : 24جمادی الاخریٰ1442ھ
[6] تاریخِ وفات : 26جمادی الاخریٰ1442ھ
[7] تاریخِ وفات : 25جمادی الاخریٰ1442ھ
[8] تاریخِ وفات : 19جمادی الاخریٰ1442ھ
Comments