آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی2022ء
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)بنتِ نصیر مدنیہ (ذمّہ دار جامعۃُ المدینہ گرلز فیضانِ عائشہ صدیقہ ، مظفرپورہ) : ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کی روشنی پھیلانے میں اپنی مثال آپ ہے۔ اَلحمدُلِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں نیا سلسلہ ” خوابوں کی دنیا “ شامل کیا گیا جو مجھے بہت پسند آیا ، الله کریم دعوتِ اسلامی کو مزید کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب فرمائے ، اٰمین۔
(2)محمد منیب رزّاق عطّاری (مدرس فیضان آن لائن اکیڈمی ، ڈنگہ ، ضلع گجرات) : اَلحمدُلِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے سے بہت زیادہ اپنی اصلاح ہوتی ہے اور اس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کی محبت دل میں مزید بڑھتی ہے ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ، اٰمین۔
(3)سلیم الٰہی طالب النوری(اسکول ٹیچر ، مریدکے ، ضلع شیخوپورہ) : میں ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مستقل قاری ہوں ، اس کا علمی و ادبی معیار اپنی مثال آپ ہے ، اس عالیشان مجلے میں ایمان افروز مضامین مستند اور باحوالہ شاملِ اشاعت کئے جاتے ہیں۔
متفرق تأثرات
(4)اَلحمدُلِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ وہ گوہرِ نایاب ہے کہ جس سے ہمیں کثیر علمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے۔
(نادر عطّاری ، سکرنڈ)
(5) مَا شآءَ اللہ! دعوتِ اسلامی کی مجلس ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ گھر گھر لوگوں کو علمِ دین ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی صورت میں پہنچا کر بہت ہی پیارا کام کررہی ہے ، بچّوں کے مضمون شامل کر رہی ہے تاکہ بچّے بھی نیک کام کی طرف راغب ہوں۔ (محمد حسان رضا ، اوکاڑہ)
(6) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ فیضانِ امیرِ اہلِ سنّت کا ایک نہایت ہی شاندار گلدستہ ہے ، جو لوگ کتاب پڑھنے کی عادت بنانا چاہتے ہیں وہ اچھی اچھی نیتوں سے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنا شروع کر دیں ، اِنْ شآءَ اللہ علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت کے ساتھ ساتھ کتاب پڑھنے کی عادت بھی بن جائے گی۔
(احتشام حسین عطّاری ، کندیاں ، میانوالی)
(7)مَاشآءَاللہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس سے ہماری شخصیات اسلامی بہنوں پر بہت اچھا تأثر پڑ رہا ہے اور وہ اس کے ذریعے علمِ دین سے فیضیاب ہورہی ہیں ، اَلحمدُلِلّٰہ 2022ء میں کئی شخصیات اسلامی بہنوں نے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی بکنگ بھی کروائی ہے۔
(بنتِ فضل عطاریہ ، درجہ رابعہ ، جامعۃُ المدینہ غوث جیلانی ، میرپورخاص)
(8) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کی ایک اور بہت اچھی کاوش ہے ، اس کا ہر موضوع بہت پیارا ہوتا ہے ، ہر صفحہ پلٹتے وقت تجسس بڑھتا ہے کہ اس صفحہ پہ کیا ہوگا؟ سب مضامین بہت پیارے اور انوکھے ہوتے ہیں مگر مجھے اس کے چند مضامین ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ ، ” دارُالافتاء اہلِ سنّت “ ، ” اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ بہت پیارے لگتے ہیں ، اللہ پاک ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اور دعوتِ اسلامی کو خوب خوب ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔ (بنتِ یعقوب ، کوٹلی کشمیر)
(9)اَلحمدُلِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مطالعہ کرنے سے انسان کو ایک لطف اور خوشی حاصل ہوتی ہے ، انسان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ، اس میں جو مسائل بیان کئے جاتے ہیں ان سے نئی معلومات حاصل ہوتی ہے اور ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے ، بزرگانِ دین کی سیرت کے بارے میں پڑھنے کا شرف حاصل ہوتا رہے ، آپ بھی اپنی زندگی میں اس کے مطالعہ کو لازم کر لیجئے۔
(بنتِ منور عطاریہ ، درجہ ثالثہ ، جامعۃُ المدینہ گرلز ، برھان شریف)
Comments