تندرست رہنے کے فارمولے/ مُسکرانا سُنّت ہے/ سمجھانے کا طریقہ/ رَمَضان کی شان

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی2022ء

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شعبانُ المعظم اور رمضانُ المبارک 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ !  جو کوئی17 صفحات کا رِسالہ  ” تندرست رہنے کے فارمولے “  پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی عبادت کے لئے اچھی صحت دے اور اُسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما کر بلاحساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ المصطفےٰ !  جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ” مُسکرانا سُنّت ہے “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے مسکرانے والے سب سے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قِیامت کے دن شَفاعت سے مُشَرّف فرما کر جنّتُ الفِردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔  اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ !  جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ ” سمجھانے کا طریقہ “ پڑھ یا سُن لے اُسے ہر کام شریعت و سنّت کے مطابِق کرنے کی سعادت عنایت فرماکر بے حساب بخش دے۔  اٰمِیْن (4)یاربَّ المصطفےٰ !   جو کوئی17صفحات کا رِسالہ  ” رَمَضان کی شان “  پڑھ یا سُن لے اُسے ماہِ رَمَضان کا قَدْر دان بنا اور ساری زندگی گناہوں سے بچ کر نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

رِسالہ

پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

تندرست رہنے کے فارمولے

17لاکھ26ہزار896

9لاکھ94ہزار222

27لاکھ21ہزار118

مُسکرانا سُنّت ہے

18لاکھ14ہزار105

10لاکھ10ہزار462

28لاکھ24ہزار567

سمجھانے کا طریقہ

15لاکھ30ہزار500

10لاکھ18ہزار571

25لاکھ49ہزار71

رَمَضان کی شان

15لاکھ35ہزار273

10لاکھ41ہزار404

25لاکھ76ہزار677

 


Share

Articles

Comments


Security Code