قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے/ میں بڑا ہوکر کیا بنوں گا؟

دادی جان نے آواز دی : ’’ کب سے نہائے جارہے ہو ، کتنا نہاؤ گے؟ اب بس بھی کرو! ‘‘

بس کچھ دیر اور دادی اماں! صفدر اور ثاقب  دونوں نے ملکر کہا۔  گرمیوں کی شام تھی اس لئے دونوں بھائی صحن میں پودوں کو پانی دینے والے پائپ کے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانے میں مگن تھے۔

یہ اچانک پانی کو کیا ہوگیا ، کیوں بند ہوگیا؟ صفدر نے بڑے بھائی کی طرف دیکھتے ہوئے حیرت سے پوچھا۔

پانی بند نہیں ہوا بلکہ میں نے ٹونٹی بند کی ہے ، جواب ثاقب کے بجائے ان کے ابو سلمان صاحب کی طرف سے آیا تھا۔ پھر سلمان صاحب نے سخت لہجے میں کہا : آپ دونوں جلدی کپڑے تبدیل کرکے میرے پاس آئیں ، ضروری بات کرنی ہے ، اوراندر چلے گئے۔

ثاقب : لگتاہے ابو ناراض ہیں ، چلو جلدی کرو اس سے پہلے کہ ابو کا غصہ اور بڑھ جائے۔ کچھ ہی دیر میں دونوں بھائی کپڑے بدل کر ڈائننگ روم میں ابو کے سامنے بیٹھے تھے۔

حیرت کے ساتھ ساتھ دونوں کے چہرے پر تھوڑی پریشانی کے آثار بھی ظاہر تھے کہ پتہ نہیں ابو جان کون سی بات پر ناراض ہیں۔

سلمان صاحب : پانی! اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ، اگر ہم اس کی قدر نہیں کریں گے اور اس کو ضائع کریں گے تو  اس  نعمت سے محروم ہو سکتے ہیں ۔

ثاقب نے فوراً  کہا : مگر ابو ! ہم نے تو پانی نہیں ضائع کیا ، ہم تو بس نہا رہے تھے۔

سلمان صاحب : بیٹا! نہانا ، صفائی کا خیال رکھنا اچھی بات ہے لیکن جس طرح آپ لوگ آج تفریحاً نہا رہے تھے اس طرح پانی بہت ضائع ہوتا ہے ، آپ نے یہ جملہ تو سنا ہی ہوگا “ قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔ “ دونوں نے ایک ساتھ کہا : جی! سنا ہے۔ تو بچّو! جس طرح  پانی کا خیال کرنے سے اور قطرے قطرے کی حفاظت کرنے سے دریا بنتا ہے یوں ہی  قطرہ قطرہ ضائع کرنے سے پانی ختم بھی ہوسکتا ہے۔ لہذا ہمیں پانی کا اتنا ہی استعمال کرناچاہئے جتنی ہماری ضرورت ہو ، بلاوجہ پانی  ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

ثاقب نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا : ابو ! اسکول سے آتے وقت میرے تھرماس میں کچھ پانی بچ جاتاہے  تو میں اسے  پھینک  دیتا ہوں ، اسی طرح گلاس میں پانی رہ جاتاہے تو اسے بھی گرا دیتاہوں ، یہ غلط ہے  کیا؟

سلمان صاحب نے جواب دیا : ہاں! بیٹا یہ غلط ہے۔

صفدرنے  بھی ہمت کی اورپوچھا : جب میں دانت بُرش کرتا ہوں یا نہانے کے لئے صابن لگاتا ہوں تو نل کھلا چھوڑدیتاہوں ، تو کیا یہ بھی پانی ضائع کرنا ہوگا؟

سلمان صاحب نے اسے بھی سمجھایا : جی بیٹا! ان سب صورتوں میں پانی  ضائع ہورہا ہوتا ہے اور ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا۔ برش کرتے ، ہاتھ منہ دھوتے یونہی نہاتے ہوئے بعض اوقات جتنا پانی ہم ضائع کرتے ہیں اس کا حساب لگایا  جائے تو کئی گیلن بنتے ہیں اور دوسری طرف ہماری دنیا میں  ایسی جگہیں بھی ہیں جہاں لوگوں کو پینے کے لئے بھی صاف پانی میسّر نہیں ہوتا ، ہمیں اگر نعمت ملی ہے تو کیا ایسے ضائع کرنی چاہئے؟

بالکل نہیں ابو جان ! دونوں بچوں نے جواب دیا۔

سلمان صاحب کی نصیحت بچوں کو نہ صرف سمجھ  آ گئی تھی بلکہ وہ اس پر عمل کے لئے بھی تیار نظر آ رہے تھے یہ دیکھ کر انہوں نے خوشی سے دونوں بیٹوں کو سینے سے لگا لیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*شعبہ فیضانِ قراٰن ، المدینۃالعلمیہ ، کراچی

 


Share

قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے/ میں بڑا ہوکر کیا بنوں گا؟

(1)میں بڑا ہو کراللہ ربُّ العزّت کی رضا کے لئے دینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا خادم اور عالم بنوں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ۔ (حافظ محمد علی قادری ، عمر10سال ، گجرات) (2)میں بڑی ہوکر حافظ ِقراٰن بنوں گی ،  اِنْ شَآءَ اللہ۔ (مومنہ سلیم ، عمر10سال ، لاہور) (3) میں بڑا ہوکر حافظِ قراٰن بنوں گا۔ (سیّد مشتاق ، جیکب آباد) (4)میں بڑی ہوکر نیکی کی دعوت دوں گی کہ سب(اسلامی بہنیں) اجتماع میں آئیں۔ (عینی ، روہڑی) (5)میں بڑی ہوکر عالمہ بنوں گی۔ (اقصٰی ، لاڑکانہ) (6) میں بڑی ہوکر عالمہ بنوں گی۔ (فضا ، روہڑی)

(7)Dream job : interior designing / architect; Change the environment and place so children can learn more easily. I also want to create one place with different rooms for different classes, so there are no problems for the teachers, and students of dawat-e-islami. (Mahasin Soneji d / o Mohammed Soneji, Age : 12, Karrabah Road Auburn, Australia)

(انٹیریئر ڈیزائنر / آرکیٹکٹ بن کر اسکول کا ڈیزائن اور ماحول ایسا ترتیب دینا چاہتی ہوں جس کے ذریعے بچّے زیادہ آسانی سے سیکھ سکیں گے ، اور میں دعوتِ اسلامی کے طلبہ اور اساتذہ کے لئے بھی مختلف کلاسز اور کمروں پر مشتمل ایک عمارت بنانا چاہتی ہوں جہاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ( محاسن سونیجی بنتِ محمد سونیجی ، عمر 12 سال ، خرباہ روڈ ابران آسڑیلیا)


Share

Articles

Comments


Security Code