بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت
شبِ براءت غفلت میں نہ گزاریئے
* مولانا اویس یامین عطاری مدنی
ماہنامہ مارچ2022ء
اچّھے بچّو!
امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :
شبِ بَراءَت بےحد اَہم رات ہے ، اِسے کسی صورت بھی غفلت میں نہ گزارا جائے ، اِس رات رَحمتوں کی خوب برسات ہوتی ہے۔ (آقا کا مہینا ، ص11)
پیارے بچّو! عام دنوں کے مقابلے میں مسلمان شبِ براءت (یعنی شعبان کی پندرھویں(15) رات) کی اہمیت کے پیشِ نظر مسجدوں میں آکر عبادت کرتے ہیں مگر بعض بچّے مسجدوں کے قریب یا محلے میں کِرکٹ ، پَکڑَم پکڑائی ، چُھپن چُھپائی وغیرہ کھیل کر یا پٹاخے پھوڑ کر شور شرابا کرتے ہیں اور عبادت کرنے والے لوگوں کو ڈسٹرب کرتے ہیں جوکہ ناجائز اور گناہ ہے۔ ہمیں ایسا بالکل بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہمیں اِس رات خوب عبادت کرنی چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں اس مبارک رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(شعبانُ المُعَظَّم اور شبِ بَرَاءَت کے بارے میں جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کا رِسالہ “ آقا کا مہینا “ پڑھئے)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ ، کراچی
Comments