مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ مارچ2022ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے ربیعُ الآخِراورجُمادَی الاُولیٰ1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ “ عیب چُھپاؤ جنّت پاؤ “ پڑھ یا سُن لے اُسے لوگوں کے عیب چُھپانے والا بنا ، دنیا و آخِرت میں اُس کی عیب پوشی فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی17صَفْحات کا رِسالہ “ کھانے کی پانچ سنّتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے کھانے پینے ، سونے جاگنے وغیرہ ہر کام سنّت کے مطابق کرنے کی توفیق دے اور اُس کو مرتے وقت اپنے پیارے پیارے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی زیارت نصیب فرما کر بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ حضرت عبداللہ بِن زُبیر  رضی اللہُ عنہما پڑھ یا سُن لے اُسے سجدوں کی لذتیں نصیب فرما اور بےحساب بخشش سے مُشَرَّف فرما۔ اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے نکاح کی سُنَّت شریعت کے مطابق ادا کرنے اور غیر شرعی رسم و رواج سے بچا کر اپنے پیارے پیارے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی سنّتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

عیب چُھپاؤ جنّت پاؤ

19لاکھ77ہزار758

9لاکھ9ہزار462

28لاکھ87ہزار220

کھانے کی پانچ سنّتیں

19لاکھ59ہزار266

9لاکھ9ہزار217

28لاکھ68ہزار483

فیضانِ حضرت عبداللہ بِن زُبیر  رضی اللہُ عنہما

18لاکھ46ہزار235

9لاکھ4ہزار118

27لاکھ50ہزار353

امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب

18لاکھ35ہزار292

8لاکھ7ہزار764

26لاکھ43ہزار56


Share

Articles

Comments


Security Code