مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ مارچ2022ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ربیعُ الآخِراورجُمادَی الاُولیٰ1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ “ عیب چُھپاؤ جنّت پاؤ “ پڑھ یا سُن لے اُسے لوگوں کے عیب چُھپانے والا بنا ، دنیا و آخِرت میں اُس کی عیب پوشی فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی17صَفْحات کا رِسالہ “ کھانے کی پانچ سنّتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے کھانے پینے ، سونے جاگنے وغیرہ ہر کام سنّت کے مطابق کرنے کی توفیق دے اور اُس کو مرتے وقت اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت نصیب فرما کر بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ حضرت عبداللہ بِن زُبیر رضی اللہُ عنہما “ پڑھ یا سُن لے اُسے سجدوں کی لذتیں نصیب فرما اور بےحساب بخشش سے مُشَرَّف فرما۔ اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے نکاح کی سُنَّت شریعت کے مطابق ادا کرنے اور غیر شرعی رسم و رواج سے بچا کر اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
عیب چُھپاؤ جنّت پاؤ |
19لاکھ77ہزار758 |
9لاکھ9ہزار462 |
28لاکھ87ہزار220 |
کھانے کی پانچ سنّتیں |
19لاکھ59ہزار266 |
9لاکھ9ہزار217 |
28لاکھ68ہزار483 |
فیضانِ حضرت عبداللہ بِن زُبیر رضی اللہُ عنہما |
18لاکھ46ہزار235 |
9لاکھ4ہزار118 |
27لاکھ50ہزار353 |
امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب |
18لاکھ35ہزار292 |
8لاکھ7ہزار764 |
26لاکھ43ہزار56 |
Comments