تحریری مقابلہ میں مضمون بھیجنے والوں کے نام /   ربیع الاول کے چنداہم واقعات

تحریری مقابلہ میں مضمون بھیجنے والوں کے نام

ماہنامہ ربیع الاول1442ھ

مضامین بھیجنے والے اسلامی بھائیوں کے نام : مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد : عاکف عطّاری بن عاشق علی (درجہ سادسہ) ، عثمان شریف عطّاری (درجہ سادسہ) ، محمد عثمان رضا بن محمد بوٹا (درجہ دورۂ حدیث) ، واجد حسین بن لیاقت حسین ، مبین سیف عطّاری (درجہ سابعہ) ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ بخاری کراچی : حافظ افنان عطّاری (درجہ ثالثہ) ، محمد دانش بن شوکت علی (درجہ ثالثہ) ، متفرق جامعاتُ المدینہ (للبنین) : حافظ اُسامہ عطّاری (درجہ سابعہ ، مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی) ، عبدُاللہ فراز عطّاری (درجہ ثالثہ ، مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور) ، حافظ بلال عطّاری (درجہ سادسہ ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ کنزالایمان کراچی ) ، محمد شاف عطّاری (درجہ ثانیہ ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمان غنی  کراچی) ، عبدالمصور عطّاری (جامعۃ المدینہ واڑہ گجراں انٹر چینج لاہور) ، محمد عاطف بن غوث محمد (درجہ سابعہ ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطار سرگودھا) ، غلام محی الدین بن نذیر احمد (درجہ سادسہ ، جامعۃُ المدینہ اشاعت الاسلام ملتان) مضامین بھیجنے والی اسلامی بہنوں کے نام : جامعۃُ المدینہ للبنات فیضِ مکہ کراچی : بنتِ عبدالجبّار ، بنتِ محمود علی ، بنتِ وسیم عطّاریہ مدنیہ ، جامعۃُ المدینہ للبنات برکاتِ رضا کراچی : بنتِ ہارون (معلمہ) ، بنتِ محمود احمد (درجہ رابعہ) ، جامعۃُ المدینہ عشقِ عطّار کراچی : بنتِ عبدالوحید (درجہ رابعہ) ، بنتِ لیاقت علی ، جامعۃُ المدینہ للبنات بورے والا : بنتِ محمد انصر ، بنتِ مقبول عطّاریہ (درجہ دورۂ حدیث) ، متفرق جامعاتُ المدینہ (للبنات ، کراچی) : بنتِ سیّد مرتضیٰ (جامعۃُ المدینہ للبنات فیضانِ امطار مدینہ کراچی) ، اُمِّ دَردا (جامعۃُ المدینہ للبنات شمع مدینہ کراچی) ، بنتِ منصور (درجہ ثالثہ ، جامعۃُ المدینہ للبنات فیضانِ غزالی کراچی) ، متفرق جامعاتُ المدینہ (للبنات) : بنتِ دین محمد (درجہ خامسہ ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ خدیجۃُ الکبریٰ ڈیرہ اسماعیل خان) ، بنتِ محمد عزیز (درجہ خامسہ ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ میر پور خاص) ، بنتِ سلیم (درجہ دورۂ حدیث ، جامعۃُ المدینہ للبنات پاکستانی بیکری حیدرآباد)۔


Share

تحریری مقابلہ میں مضمون بھیجنے والوں کے نام /   ربیع الاول کے چنداہم واقعات

اہم واقعات

ماہنامہ  ربیع الاول1442ھ

5ربیعُ الاوّل50ھ عرس امام حسن

                                                نواسۂ رسول ، گلشنِ فاطمہ و علی کے مہکتے پھول حضرت سیّدُنا امام حسن مجتبیٰ  رضی اللہ عنہ  نے زہر دئیے جانے کی وجہ سے 5ربیعُ الاوّل50ھ کو جامِ شہادت نوش فرمایا۔

(مزید معلومات کیلئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رمضان المبارک1438ھ ، ربیع الاول 1439اور 1441ھ)

10ربیعُ الاوّل وفاتِ اِبنِ رسولُ اللہ

10ربیعُ الاوّل10ھ کو رسولِ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے سب سے چھوٹے شہزادے حضرت سیّدُنا ابراہیم  رضی اللہ عنہ  کا وِصال ہوا ۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : زرقانی علی المواھب ، 4 / 349 ، سیرتِ مصطفیٰ ، ص690)

12ربیعُ الاوّل ولادتِ مصطفےٰ

ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کی ولادت باسعادت واقعہ عامُ الفِیل کے 55دن بعد 12ربیعُ الاوّل کو مکۂ مکرمہ میں حضرت سیّدتنا آمنہ  رضی اللہ عنہا  کے مکانِ عالیشان میں صبح صادِق کے وقت ہوئی۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ربیع الاول1439 ، 1440 اور 1441ھ)

ماہِ ربیعُ الاوّل مسجدِ قُبا کی تعمیر

                                                اعلانِ نبوت کے 13ویں سال سرکارِ مدینہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   نے مدینۂ منوّرہ کی طرف ہجرت فرمائی اور 12ربیعُ الاوّل کو قُبا پہنچے ، جہاں آپ نے مسجد کی بنیاد رکھی اور اس مسجد کی تعمیر میں صحابۂ کرام  رضی اللہ عنہم کے ساتھ بذاتِ خود حصہ لیا۔ آج بھی یہ  مسجد “ مسجدِ قُبا “ کے نام سے مشہور ہے۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : سیرتِ مصطفیٰ ، ص171 ، 174)

ربیعُ الاوّل3ھ نکاح اُمِّ کلثوم                  

نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے اپنی بیٹی حضرت سیّدتنا اُمِّ کلثوم  رضی اللہ عنہا  کا نِکاح ربیعُ الاوّل 3ہجری میں ذُوالنّورَین ، جامعُ القراٰن ، امیرُالمؤمنین حضرت سیّدنُا عثمانِ غنی  رضی اللہ عنہ  سے فرمایا۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : شرح الزرقانی علی المواھب ، 4 / 327)

اللہ پاک کی ان سب پر  رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔

 


Share