ماہنامہ ربیع الاول1442ھ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے :
مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔
(فردوس الاخبار ، 1 / 422 ، حدیث : 3149)
حمد
سب کا پیدا کرنے والا ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب سے افضل سب سے اعلیٰ ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
جگ کا خالق سب کا مالک ، وہ ہی باقی ، باقی ہالِک
سچا مالک سچا آقا ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب کو وہ ہی دے ہے روزی ، نعمت اس کی دولت اس کی
رازِق داتا پالَن ہارا ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
ہم سب اس کے عاجز بندے ، وہ ہی پالے وہ ہی مارے
خوبی والا سب سے نِیارا ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
اوّل آخر غائب حاضر ، اس کو روشن اس پہ ظاہر
عالِم دانا واقِف کُل کا ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
عزت والا ، حکمت والا ، نعمت والا ، رحمت والا
میرا پیارا میرا آقا ، میرا مولیٰ میرا مولیٰ
طاعتِ سجدہ اس کا حق ہے ، اس کو پوجو وہ ہی رب ہے
اللہ اللہ اللہ اللہ میرا مولیٰ میرا مولیٰ
کتاب العقائد ، ص13
از صدرُ الافاضل سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ
Comments