مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن ) / مَدَنی ستارے

ماہنامہ ربیع الاول1442ھ

مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن )

قراٰنِ پاک قیامت تک تمام لوگوں کے لئے ہدایت ، لوگوں کی ترقی (Development) کا ذریعہ ، اور دنیا  و آخرت میں کامیابی کا سبب ہے۔ اس عظیمُ الشّان کتاب کی تعلیم کے لئے دعوتِ اسلامی نے بہت سارے مدارِس بنام مدارسُ المدینہ قائم کئے ہیں جن میں سے ایک “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن) “ بھی ہے۔

 “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن) “ کی تعمیر کا آغاز 2011ء میں ہوا اللہ کریم کی رحمت سے اسی سال حفظِ قراٰن کی کلاسز کا آغاز بھی ہوگیا۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی1جبکہ حفظ کی4 کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2020ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ میں موجودہ طلبہ کی تعداد 153 ہے۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فراغت پانے والے تقریباً 70 طلبہ نے درسِ نظامی میں داخلہ لیا اور7  طلبۂ کرام عالمِ دین بن چکے ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن) “ کو مزید ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن ) / مَدَنی ستارے

مَدَنی ستارے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (پاکپتن) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے 14سالہ  حافظ محمد سجاد عطاری بن عبدالغفّار کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! 7ماہ11دن میں قراٰنِ کریم  حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ فرائض کی پابندی کے علاوہ تقریبا ً  2سال سے تہجُّد اور  اشراق وچاشت کی ادائیگی  کے ساتھ ساتھ روزانہ 3 پارے منزل پڑھنے کا معمول بھی ہے ، مزید یہ کہ دین  کی سر بلندی کے لئے کوشاں رہنے    کا پکّا ارادہ بھی  رکھتے ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code