مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ ربیع الاول1442ھ
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ذُوالقعدۃِ الحرام اور ذُو الحجۃِ الحرام1441ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربِّ کریم! جو کوئی رِسالہ “ حاجیوں کے واقِعات “ کے 17صَفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو بار بار حج و زِیارتِ مدینہ سے مُشَرَّف فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً9لاکھ 39ہزار 11اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 4لاکھ 37ہزار 302 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 17ہزار9) (2)یااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ “ شُہرت کی خواہِش “ کے 29صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے شُہرت اور اپنی واہ وا کی تباہ کُن خواہش سے بچا اور اپنی بارگاہ کا مقبول بندہ بنا ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً9لاکھ 25ہزار 375 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 4لاکھ 23ہزار 576 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ1ہزار799) (3)یا ربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی رِسالہ “ جنَّت کی نعمتیں “ کے16صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے بے حساب بخش کر جنَّتُ الفِردوس میں اپنے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں جنّت کی لذیذ نعمتیں کھانے کی سعادت عنایت فرما ، غمِ رَمَضان نصیب فرما اور اُس کو عاشِقِ رمضان بنا ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً7لاکھ 90ہزار 724اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 3لاکھ 1ہزار 657 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ89ہزار 67) (4)یااللہ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ خوفناک جانور “ پڑھ یا سُن لے اُس کے دل کو دنیا کے خوف سے خالی کرکے اپنے خوف سے بھردے اور اُس کو بے حِساب بخش ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً 8لاکھ 40 ہزار 123اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 3لاکھ 94ہزار453 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 45ہزار 670)۔
Comments