2ذوالقعدۃ الحرام
عرسِ صدرُالشریعہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، مصنفِ بہارِ شریعت ، صدرُ الشریعہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال 2ذوالقعدہ 1367ھ کوہوا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالقعدۃ الحرام1438 ، 1439اور1440ھ)
8 ذوالقعدۃ الحرام
عرسِ شہدائے غزوۂ خَندق 8ذوالقعدہ5ہجری کو غزوۂ خَندق رُونما ہوا جس میں 7صحابۂ کرام علیھمُ الرِّضوان شہید ہوئے اور مسلمانوں کو فتحِ عظیم نصیب ہوئی۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالقعدۃ الحرام1438ھ)
30 ذوالقعدۃ الحرام
عرسِ والدِ اعلیٰ حضرت والدِ اعلیٰ حضرت ، تاجُ العلماء ، رئیسُ المتکلمین ، حضرت علّامہ مولانا مفتی نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال30ذوالقعدہ 1297ھ کو بریلی شریف ہند میں ہوا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالقعدۃ الحرام1439ھ)
ذوالقعدہ6ھ
بیعۃُ الرِّضوان و صُلح حُدیبیہ ذوالقعدہ6ہجری میں بیعۃُ الرِّضوان کا واقعہ پیش آیا اس موقع پر نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابۂ کرام علیھمُ الرِّضوان سے بیعت لی جس کے بعد صُلح حُدیبیہ ہوئی۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالقعدۃ الحرام1438ھ)
ماہِ ذوالقعدہ 59یا61ھ
عرسِ اُمِّ سلمہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا اُمِّ سَلَمہ رضی اللہ عنہا کا وِصال ذوالقعدہ 59یا61ہجری میں مدینۂ منوّرہ میں ہوا ، آپ عابدہ ، زاہدہ اور ماہرۂ فقہ و حدیث تھیں۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رجب المرجب اور ذوالقعدۃ الحرام1438ھ)
اللہ پاک کی ان سب پر رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ww.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔
Comments