امیر ِاہلِ سنّت کی خدمات کا مختصر جائزہ

امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس  عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی وِلادت آج سے 72سال پہلے 26رَمَضانُ المبارَک 1369ھ کو کراچی میں ہوئی۔ آپ مشہور عالمِ دین (Islamic Scholar) ،  پُر اَثر مبلغ ، بہترین مُنْتَظِم ، صاحبِ دیوان شاعر (Poet) ، کثیر کُتُب کے مُصَنِّف (Writer) ، عابد و زاہد ، عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک “ دعوتِ اسلامی “ کے بانِی (Founder) اور سلسلۂ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے 41ويں پیر ِطریقت ہیں۔ آپ کا شمار پندرھویں صدی ہجری کی مُؤثِّر ترین شخصیات(Most Prominent Personalities) میں ہوتاہے * آپ ہزاروں بیانات (Thousands of Speeches) اور دو ہزار سے زائد مدنی مذاکرے فرما چکے ہیں * فیضانِ سنّت اورنعتیہ دیوان (وسائلِ بخشش) سمیت 117سے زائدکُتُب و رَسائل لکھ چکے ہیں * آپ کے مُرِیدِین کی تعداد لاکھوں اور مُحِبِّین کی تعداد کروڑوں میں ہے * آج سے تقریباً 40 سال پہلے ذُوالقعدہ 1401ھ (بمطابق ستمبر 1981ء) میں آپ نے اپنے چند رُفَقَا(Associates) کے ساتھ “ دعوتِ اسلامی “ کا آغاز کراچی میں فرمایا جس کا پیغام کم و بیش دنیا کے تمام مَمالِک میں پہنچ چکا ہے * دنیا بھر میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے 12ہزار 500سے زیادہ ہفتہ وار اجتماعات ہوتے ہیں جن میں شُرَکا کی تعداد ہر ہفتے اوسطاً 4 لاکھ 90ہزار ہے * 29ہزار سے زائد مدرسۃُ المدینہ بالغان و بالغات لگائے جاتے ہیں جن میں تقریباً 2لاکھ کے قریب اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں تعلیمِ قر اٰن حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

دعوتِ اسلامی108سے زائد شعبہ ہائے زندگی میں خدمتِ دین سَراَنجام دے رہی ہے ، کچھ شعبوں کی معلومات ملاحظہ کیجئے : * حِفْظ و ناظِرۂ قراٰن کے لئے4ہزار سے زائد مَدارِس میں ایک لاکھ82ہزار سے زائد بچّے اور بچّیاں قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔  * 845جامعاتُ المدینہ لِلبَنین ولِلبَنات میں  درسِ نِظامی (یعنی عالِم کورس) میں60ہزار500سے زائد طَلَبہ و طالِبات علمِ دین کے زیور سے آراستہ ہو رہے  ہیں۔  * آن لائن ( یعنی بذریعہ انٹرنیٹ) مدرسۃُ المدینہ ، جامعۃُ المدینہ اور شارٹ کورسز میں70 ممالک کے تقریباً 16ہزار طَلَبہ و طالبات علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔  * شریعت کے مطابق دنیاوی تعلیم کے حصول کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں 98 دارُالمدینہ اسکولز  قائم ہیں جن میں 25 ہزارسےزائد طلبہ و طالبات پڑھ رہے ہیں۔ الحاصل5ہزار کے قریب علمی ادارے قائم ہیں جن میں 2 لاکھ83 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نُورِ علم سے منوّر ہورہے  ہیں۔ * مجلس خُدّامُ المَساجِد کے تحت  ہزاروں مَساجِد بَن چکی ہیں اور 800سے زائد زیرِتعمیر ہیں * دنیا کے کئی مَمالِک میں 650 سے زائد مدنی مراکز بنام “ فیضانِ مدینہ “ بن چکے ہیں۔ * شعبۂ تصنیف و تالیف “ المدینۃُ العلمیہ “ میں 107 علمائے کرام 570کُتب و رَسائل لکھ چکے ہیں۔  * ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ 36زبانوں میں 3500 سے زائد کُتب و رَسائل انٹرنیٹ اور مکتبۃُ المدینہ کے ذریعے شائع (Publish) کرواچکا ہے۔  * چار سال سے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ شائع ہورہا ہے جس کی ماہانہ اِشاعت 30سے 40ہزار ہے(یہ میگزین اُردو ، انگلش اور گجراتی تین زباتوں میں شائع ہوتاہے) * مدنی چینل اور شعبہ سوشل میڈیا ، چار زبانوں  (اُردو ، انگلش ، بنگلہ اور عربی) میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جن کی نشریات دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہیں۔  * دارُالاِفتاء اہلِ سنّت ، شعبہ آئی ٹی (ویب سائٹ) ، دعوتِ اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ ، شارٹ کورسز ، جیلوں ، گونگے بہروں (اسپیشل افراد) ، شخصیات ، کالجز و یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں وغیرہ میں کام نیز دنیا بَھر کے قافلوں میں ہزاروں عاشقان ِرسول  اور مُبَلِّغین کا سفر اس کے علاوہ ہے۔

اس سارے کام کو مُنَظَّم کرنے کیلئے 20سال پہلے امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَرکزِی مجلسِ شُوریٰ بنائی جس کے اَراکین کی تعداد ستائیس(27)ہے۔ اس کے تحت دنیا بَھر میں 2لاکھ 38 ہزار 700سے زائد اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں    کا تقرُّر بطورِ نگران و تنظیمی ذمّہ دار ہوچکا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*رکنِ شوریٰ و نگران مجلس المدینۃالعلمیہ ، کراچی

SOURCE

Share