دعامانگنے کے 34 آداب/اشکوں کی برسات /معاف فرمائیے ثواب کمائیے /ایمان پر خاتمہ

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رَجَبُ المُرَجّب اور شعبانُ المُعَظَّم1441ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دِلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

 (1)یا ربِّ کریم! جو رِسالہ “ دُعا مانگنے کے 34آداب “ کے 39صفحات پڑھ یا سُن لے اُس  کو رِیا سے بچتے ہوئے گِڑگِڑا کر اور رو رو کر دُعائیں مانگنےکی سعادت عنایت فرما اور اُس کی بےحساب مغفرت کر۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ 15ہزار854اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا (اسلامی بھائی : 4لاکھ93ہزار / 737اسلامی بہنیں : 5لاکھ22ہزار 117) (2)یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی رِسالہ “ اشکوں کی برسات “ کے36صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے خوف اور اپنے آخری پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عشق میں رونے والی آنکھیں نصیب فرما۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ14ہزار15اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا(اسلامی بھائی : 4لاکھ62ہزار / 576اسلامی بہنیں : 5لاکھ51ہزار439)(3)یااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ “ مُعاف فرمائیے ثواب کمائیے “ کے18صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کے تمام گناہ معاف فرماکر جنّتُ الفِردوس میں اُس کو بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ27ہزار653اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا (اسلامی بھائی : 4لاکھ63ہزار / 429اسلامی بہنیں : 5لاکھ64ہزار224)(4)یااللہ پاک! جو کوئی “ ایمان پر خاتمہ “ (رسالے) کے38صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کا مدینے میں ایمان و عافیت کے ساتھ خاتِمہ فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً 9 لاکھ 46ہزار 299اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا(اسلامی بھائی : 3لاکھ57ہزار / 57اسلامی بہنیں : 5لاکھ89ہزار242)۔


Share

Articles

Comments


Security Code