پیارے بچو! اللہ پاک ہمارا خالِق (Creator)ہےہمیں اس سے کیسی محبت کرنی چاہئے؟ آئیے اس بارے میں امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمدالیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے جانتے ہیں۔
امیر ِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں : “ اللہ پاک ہم سے ہمارے ماں باپ سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے لہٰذا ہمیں بھی اللہ پاک سے اپنے ماں باپ اور ہر پیاری سے پیاری چیز سے بڑھ کر محبت کرنی چاہئے ۔ وہی ہمیں روزی دیتا ہے ، کھانا کھلاتا ہے ، پانی پلاتا ہے ، میٹھے میٹھے آم کھلاتا ہے ، ایپل ، اورنج ، کیسی کیسی نعمتیں اللہ پاک ہم کو کھلاتا ہے !ہم سب کو اللّٰہ پاک سے محبت کرنی چاہئے ، اسی نے ہم کو بنایا ہے۔ “
پیارے بچّو!جس سے محبت کی جاتی ہے اس کی بات مانی جاتی ہے ، اس لئے امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : “ ہمیں اللہ کی عبادت کرنی چاہئے ، نماز پڑھنی چاہئے اور اس کے تمام اَحکام یعنی اس نے جو جو ہمیں آرڈر فرمائے ، اس کو ہمیں ماننا چاہئے۔ “
(مدنی چینل ، پروگرام ’’بچّوں کی تربیت‘‘ ، موضوع : اللہ پاک کی اپنے بندے سے محبت)
اللہ پاک سے دعا ہےکہ ہمیں اپنی سچی پکی محبت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*…ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، کراچی
Comments