علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مفتی محمد غلام رسول قادری (جامعہ قادریہ رضویہ ، فیصل آباد) : دعوتِ اسلامی نے ایک انمول اور قیمتی تحفہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی حسین صورت میں اُمّتِ مُسلمہ کو عطا کیا ہے۔ یہ ماہنامہ ہر قسم کی وسیع معلومات کا بہترین مجموعہ ہے ، مختلف معاشرتی موضوعات کا نایاب ذخیرہ ہے اور مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا حقیقی ترجمان ہے۔
(2)مولانا ساجد انصاری (ایڈمن جامعہ قادریہ رضویہ ، فیصل آباد) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھتے ہیں اس میں بہت ہی عمدہ عنوانات ہوتے ہیں ۔ روز مَرّہ کے مسائل کے حوالے سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اسی انداز میں دینِ اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(3)ڈاکٹر خورشید احمد (کوٹ دھمیک ، سوہاوہ ، جہلم) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر مضمون دوسرے سے بڑھ کر ہے ، جو لوگ اخبار ، ناول اور دیگر کتابیں پڑھتے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ اس ماہنامہ کی ضرور بکنگ کروائیں۔
متفرق تأثرات
(4) “ جملے تلاش کیجئے “ سلسلہ بہت زبردست ہے ، میں نے 5 منٹ میں حَل (Solve)کر لئے ہیں۔ (افرا شاہد ، عمر8 سال) (5)شعبانُ المعظم 1441ھ کے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مضمون “ علمِ حدیث کی اہمیت “ سے معلوم ہوا کہ بغیر حدیث کے قراٰن کے مَعانی و مَطالب سمجھنامشکل ہے ، لہٰذاعلمِ حدیث قراٰن سمجھنےکےلئےضروری ہے۔ (اویس اسلم عطاری ، سیالکوٹ) (6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے تمام ہی سلسلے خوب ہیں لیکن “ کتابِ زندگی “ اور “ آخردُرُست کیاہے؟ “ بہت ہی زیادہ معلوماتی ہیں۔ (بنتِ ذوالفقار ، کھدروالا ، فیصل آباد) (7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تو پوراہی اعلیٰ ہے خاص طور پر بچوں کے ماہنامے کی تو کیا بات ہے ، اس حوالے سے ایک مشورہ ہےکہ بچوں کے ماہنامہ میں ایک نظم(Poem) بھی شامل ہوجائے تو دلچسپی مزید بڑھے گی۔ (ایک اسلامی بہن) (8)مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں سوال جواب ، بزرگانِ دین کے فرامین اور کہانیاں بہت اچھی لگتی ہیں۔ (مزمل ، راولپنڈی) (9) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے خاص کر اس سے مطالعہ کرنے کا شوق بھی بڑھا ہے۔ ( سلیمان حبیب عطاری ، ساہیوال) (10) سلسلہ “ اَلْعِلْم نُور “ مجھے بہت پسند ہے ، اس مضمون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بہت سارے علمی مَضامین اس سلسلے کے ذریعے پڑھنے کو ملے ہیں۔ (بنتِ ریاض ، کراچی) (11) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ جب سے شائع ہوا ہے اَلْحَمْدُلِلہِ ہر ماہ لے کر مطالعہ کرکے اَبُّو کو دیتا ہوں اور ابّوجان نے رسالے کی برکت سے اخبار لینا چھوڑ دیا ہے۔ (محمد مشرف جنید ، کوٹلی کشمیر) (12) اَلْحَمْدُ لِلهِ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہمارےلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس کی برکت سے ہماری تربیت اور اصلاح ہو رہی ہے ، اگر کوئی کم وقت میں زیادہ مطالعہ کا شوق رکھتا ہو تو “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو تھام لے۔ بزرگانِ دین کے تذکرے ہوں یا احکامِ تجارت ، صحت و تندرستی کی بات ہو یا مدنی خبریں۔ ۔ ۔ سب کچھ اس میں موجود ہے۔ (قاریہ امِّ ریحان عطاریہ ، ہارلے ، راولپنڈی)
Comments