گُناہوں کی دَوَا / اِحتِرامِ رَمَضان / سحری کادرست وقت / زائرینِ مدینہ کے ایمان افروزواقِعات

شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے شعبانُ المعظم اور رَمَضان المبارک1441ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  (1)یاالٰہی !جوکوئی رسالہ “ گناہوں کی دوا “ کے  24صفحات پڑھ یا سُن لےاُس کو گناہوں کے اَمراض اور جسمانی بیماریوں سے شِفائے کامِلہ عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ 7ہزار 727اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی : 4لاکھ 78ہزار 607 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 29ہزار 120)۔  (2)یا ربِّ کریم! جو کوئی رسالہ “ اِحتِرامِ رَمَضان “ کے 26صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے عاشقِ رَمَضان بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ 49 ہزار  40اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی : 5لاکھ 3ہزار 409 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 45ہزار631)  (3)یااللہ! جوکوئی رِسالہ “ سحری کا درست وقت “ کے 23صَفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو روزے اور دیگر عبادتیں دُرست ادا کرنے کی سعادت عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔ کارکردگی : تقریباً9لاکھ 78ہزار 27اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 4لاکھ 82ہزار 528 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 95ہزار 499) (4)یا الٰہی! جو رسالہ “ زائرینِ مدینہ کے ایمان افروز واقعات “ کے 31صَفحات پڑھ یا سُن لےاُسے مدینے کا بار بار دیدار نصیب فرما اور موت کے وقت جلوہ     ٔ    مصطَفےٰ  سے اُس کی آنکھیں ٹھنڈی کر۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔ کارکردگی : تقریباً8لاکھ 80ہزار 465اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 4لاکھ 6ہزار 326 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 74ہزار 139)۔


Share

Articles

Comments


Security Code