اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد ہے:”خَيْرُ الْهُدٰي هُدٰي مُحَمَّدٍ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ یعنی بہترین ہدایت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہدایت ہے۔([i])
پیارے بچّو! ”هُدٰی“ ایسے راستے کو کہتے ہیں جس میں کوئی برائی نہ ہو اور بے شک ایسے سبھی راستوں میں بہترین راستہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا طریقہ یعنی ان کی سنّت اور سیرتِ پاک ہے اسی لئے قراٰنِ کریم میں بھی بار بار ہمیں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔
اچھے بچّو! دنیا میں ہر شخص جیسا بننا چاہتا ہے ویسے لوگوں کی ہی پیروی (Follow) کرتا ہے، کامیاب تاجر (Businessman) بننے کے لئے کامیاب تاجروں کی، بہترین قائد (Leader) بننے کے لئے مشہور لیڈرز کی بائیو گرافی پڑھتا اور ان کے اَقوال اور تجرِبات کو فالو کرتا ہے، اسی طرح ہم اگر دنیا اور آخِرت میں ہر اعتبار سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بننا چاہتے ہیں تو ہمیں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ پاک کا مطالعہ (Study) کرنے اور ان کی سنّتوں کے مطابق زندگی گزارنا ہوگی کیونکہ ہر شخص کسی ایک فیلڈ میں کامیاب ہوتا ہے لیکن آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم توزندگی کی ہر فیلڈ میں بہترین (Best) تھے اسی لئے قراٰنِ کریم میں آپ کی سیرتِ پاک کو بہترین نمونہ اور حدیثِ پاک میں بہترین ہدایت فرمایا گیا ہے۔([ii])
اللہ پاک ہمیں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور احادیثِ طیبات پڑھنا اور ان پر عمل کرنا نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*…ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، کراچی
([ii]) پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری زندگی کے بارے میں پڑھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کُتب و رَسائل ”سیرتِ مصطفیٰ“، ”نور کا کھلونا“ وغیرہ کا مطالعہ کیجئے۔ یہ کتب و رسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفٹ ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
Comments