مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2022ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رمضانُ المبارک اور شوّالُ المکرم 1443ھ میں درج ذیل دو مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: ( 1)یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی25 صفحات کا رِسالہ ” شبِ قَدْر کے بارے میں معلومات “ پڑھ یا سُن لے اُسے شبِ قَدْر کی برکتوں سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔اٰمِیْن ( 2 ) یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ ” عِیادت کے واقِعات “ پڑھ یا سُن لے اُس کو مسلمانوں کا ہمدرد بنا ، آفتوں اور مصیبتوں سے بچا کر اُسے بے حساب مغفِرت سے نواز دے ، اٰمین۔
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے درج ذیل 2رِسالوں کے پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی: ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے باجماعت نماز کی پابندی نصیب فرما۔اٰمِیْن ( 2)یااللہ پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے نیک بندوں کے نقشِ قدم پر چلا۔اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
شبِ قَدْر کے بارے میں معلومات |
12لاکھ90ہزار506 |
7لاکھ27ہزار206 |
20لاکھ17ہزار712 |
عیادت کے واقعات |
16لاکھ26ہزار15 |
8لاکھ95ہزار682 |
25لاکھ21ہزار697 |
امیرِ اہلِ سنّت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال جواب |
13لاکھ53ہزار544 |
9لاکھ54ہزار548 |
23لاکھ8ہزار92 |
امیرِ اہلِ سنّت کی باتیں |
13لاکھ26ہزار835 |
7لاکھ98ہزار275 |
21لاکھ25ہزار110 |
Comments