آپ کے تأثرات
ماہنامہ جون 2021
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانا محمدخلیل الرحمٰن خلیل نقشبندی(امام و خطیب جامع مسجد نقشِ لاثانی ، گوجرانوالہ) : اَلحمدُ لِلّٰہ یہ بات سوچ کر سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے کہ ہم اس دور میں رہ رہے ہیں جو دعوتِ اسلامی کا دور ہے ، زندگی کے مختلف شعبوں میں سرانجام دی جانے والی خدمات کی طرح تحریر کے میدان میں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پُر اثر اضافہ ہے ، ورق کی خوبصورتی ، لفظوں کی جاذبیت اور موضوعات کی انفرادیت سمیت تمام چیزیں لائقِ تحسین ہیں۔
(2) مولانا ابوانس شاہد رضا مَدَنی (پرنسپل جامعہ النور اسلامک سینٹر ، گوجرانوالہ) : اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی کئی بار سعادت نصیب ہوئی ہے ، ہر بار نئی لذت حاصل کی ، بالخصوص محبتِ الٰہی ، عشقِ رسول ، محبتِ صحابۂ کرام ، اولیاء اللہ کی محبت اور فقہی مسائل کی معلومات اس میں موجود ہیں ، ہر ایک اس کو ضرور خریدے اور پڑھے ، اللہ پاک عمل کی توفیق عطا کرے ، اٰمین۔
(3)مولانا عامر اصغر مَدَنی (مدرس جامعۃُ المدینہ چھانگا مانگا ، قصور) : اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی جس طرح اس پُرفتن دور میں دینِ اسلام کا کام کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، اسی کی ایک کڑی “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ہے ، ایک ہی وقت میں کئی زبانوں میں اس کی اشاعت اور ہر عمر کے اعتبار سے اس میں موضوعات یہ بھی دعوتِ اسلامی کاحصہ ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ہرمہینے کا ماہنامہ پڑھتا ہوں اور مجھ سمیت کئی طلبہ واساتذہ نے اس کی بکنگ کروائی ہے۔ مجھے مارچ 2021ء کے ماہنامہ میں مضمون “ بڑھاپے کی پریشانیاں “ بہت اچھا لگا اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
متفرق تأثرات
(4)اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مسلسل مطالعہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ ماہنامہ کئی کتابوں کا نچوڑ ہے ، اس میں بہت پیارے پیارے مضمون ہیں ، خصوصاً “ شانِ حبیب بزبانِ حبیب “ ۔ اللہ پاک مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو دن گیارھویں اور رات بارھویں ترقیاں عطا فرمائے ، اٰمین۔ (توصیف احمد عطّاری ، کراچی)
(5)اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہر ماہ ملتا ہے ، پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے ، خاص کر میرے بچے بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ (خالد محمود ، فیصل آباد)
(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی بکنگ کروائے ہوئے دو ماہ ہوئے ہیں ، مَا شآءَ اللہ اسے علمِ دین کے حصول کا بہترین ذریعہ پایا اور بہت دُکھ ہوا کہ پہلے اس علمِ دین کے خزانے سے فیض حاصل کرنے کی سعادت کیوں نہ ملی؟ (شیخ ابراہیم ، کراچی)
(7) مَا شآءَ اللہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا انمول خزانہ ہے جس سے علم کے بیش بہا موتی ہم چن سکتے ہیں ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی کی منزلیں طے کرنا نصیب فرمائے۔ اٰمین (بنتِ اسلام الدین ، یاروگوٹھ ، کراچی)
(8) ہر ماہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دینی معلومات کا بیش بہا ذخیرہ لے کر آتا ہے ، بہت کار آمد مواد پڑھنے کو ملتا ہے ، میں اور میری فیملی بہت شوق سے پڑھتے ہیں ، اللہ کریم اور برکتیں عطا فرمائے ، اٰمین۔ (اُمِّ مسعود الحسن ، سیالکوٹ)
(9) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین کا خزانہ ہے ، یہ اتنا دل چسپ میگزین ہے کہ دیکھتے ہی دل کرتا ہے کہ یہ بھی پڑھ لیں ، یہ بھی پڑھ لیں ، خصوصاً “ بچّوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت مزیدار اور دلچسپ ہوتا ہے۔ (بنتِ عبدالرشید ، راولپنڈی)
Comments