الٰہی دِکھادے جمالِ مدینہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے : مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔ (فردوس الاخبار ، 1 / 422 ، حدیث : 3149)

ماہنامہ جون 2021

مُناجات

الٰہی دِکھادے جمالِ مدینہ

کرم سے ہو پورا سُوالِ مدینہ

عطا کیجئے حاضری کی سعادت

عنایت ہو مجھ کو وصالِ مدینہ[1]

دِکھا دے مجھے سبز گنبد کے جلوے

دِکھا مجھ کو دَشت[2]و جِبالِ [3]مدینہ

پَہُنچ کر مدینے میں ہوجائے مولا

مِری جاں فِدائے جمالِ مدینہ

غمِ عشقِ سَروَر خدایا عطا کر

مجھے از طُفیلِ بِلالِ مدینہ

خُدائے محمد ہمارے دلوں سے

نہ نکلے کبھی بھی خیالِ مدینہ

قدم چوم کر سر پہ رکھ لینا عطّارؔ

نظر آئے گر نَونِہالِ[4] مدینہ

وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ، ص363

از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ



[1] مرادی معنیٰ : مدینۂ منورہ کی حاضری

[2] صحرا

[3] جَبَل کی جمع ، پہاڑ

[4] بہت چھوٹا بچّہ


Share

Articles

Comments


Security Code