مدرسۃُ المدینہ سانگلہ ہل(ننکانہ صاحب،پنجاب)

ماہنامہ جون 2021

مدرسۃُ المدینہ سانگلہ ہل(ننکانہ صاحب ، پنجاب)

تعلیمِ قراٰن کی اشاعت و ترویج کے لئے دعوتِ اسلامی کوشاں ہے ، جس کے لئے “ مدرسۃُ المدینہ سانگلہ ہل “ بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 “ مدرسۃُ المدینہ سانگلہ ہل(پنجاب پاکستان) کی تعمیر کا آغاز1994ء میں جبکہ کلاسز کا آغاز 1995ء میں ہوا ، اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظرہ کی 2 جبکہ حفظ کی3کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2021ء تک) کم و بیش1173طلبہ ناظرہ قراٰنِ کریم اور 198طَلَبہ حفظ قراٰنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت پا چکے ہیں۔ یہاں سے فراغت پانے والے طلبہ میں سے تقریبا ً29طلبہ نے درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لیا ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ سانگلہ ہِل(پنجاب پاکستان)کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code