گاڑیوں  پر  مت لٹکئے

بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

گاڑیوں پر مَت لٹکئے

* مولانا اویس یامین عطّاری مدنی

ماہنامہ جون 2021

اچّھے بچّو! امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

 “ آج کل بچّے بلکہ بعض بڑے بھی رکشوں ، سوزوکیوں اور بسوں پر لٹک جاتے ہیں۔ ان میں بعض وہ ہوتے ہیں جو ان پر باقاعدہ سفر کر رہے ہوتے ہیں اور بعض مُفْت میں لٹکے ہوتے ہیں ، اس میں بغیر اِجازت سفر کرنے کے علاوہ اس طرح لٹک کر سفر کرنا خود ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور اس طرح خود کو خطرے میں ڈالنا منع ہے۔ نیز پاؤں رکھنے کی جگہ پر کھڑے ہوکر سفر کرنا بھی منع ہے کیونکہ بس یا ٹرین وغیرہ پر اس طرح کھڑے ہوں گے اور خدا نخواستہ پاؤں پھسل گیا یا کسی کھمبے سے ٹکرا گئے یا سر کسی چیز سے ٹکرا گیا تو شاید بچنے کی کوئی اُمید نہ رہے لہٰذاایسا انداز ہر گز اختیار نہ کیا جائے۔ “

(ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط101) ، سنسنی خیز مناظر دیکھ کر کیا تصور کرنا چاہئے؟ ، ص20ملخصاً)

پیارے بچّو! ہمیں اپنے پیارے امیرِ اہلِ سنّت کی بات پر عمل کرنا چاہئے اور کبھی بھی  رکشہ ، سوزوکی اور بس وغیرہ پرلٹکنا نہیں چاہئے ، صرف خود ہی نہیں بلکہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور دوستوں کو بھی ایسے کاموں سے منع کرنا چاہئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code