مدرسۃ المدینہ
ماہنامہ نومبر 2021
مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق (لاہور)
قراٰنِ کریم لوگوں کے لئے ہدایت و راہنمائی کا سرچشمہ ہے ، تو تعلیمِ قراٰن ایک مسلمان کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ دعوتِ اسلامی کا “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق “ بھی قراٰن کی تعلیم دینے میں مصروف ہے جو کہ نشتر کالونی لاہور میں واقع ہے۔
“ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق “ میں کلاسز کا آغاز 2010ء میں ہوا ، اس مدرسہ کا سنگِ بنیاد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری مَدَّظِلُّہُ العالی نے اپنے بابرکت ہاتھوں سےکیا۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی1جبکہ حفظ کی5کلاسز ہیں جن میں 165 طلبہ نورِ قراٰن سے منوّر ہو رہےہیں۔ اب تک (یعنی 2021ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش85طَلَبہ حفظِ قراٰن کے زیور سے آراستہ ہو چکے ہیں جبکہ ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرنے والوں کی تعداد 229ہے۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے تعلیمِ قراٰن مکمل کرنے والےتقریبا ً 27 طلبہ نے درسِ نظامی(عالم کورس) میں داخلہ لیا۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments