مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ نومبر 2021
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ذوالحجۃ الحرام1442ھ اور محرم الحرام1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :
(1)یااللہ کریم! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ 6مُردوں کے واقعات “ پڑھ یا سُن لے اُسے رِزقِ حلال کھانے اور بچّوں کو بھی حلال کھلانے کی توفیق عطا فرما اور اُس پر جہنّم کی آگ حرام کردے۔ اٰمِیْن
(2)یااللہ پاک! جو کوئی 35صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ اہلِ بیت “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو اہلِ بیتِ کرام کی سچّی غلامی نصیب فرما اور اُس کی بے حساب مغفرت کر۔ اٰمِیْن
(3)یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ “ امام حُسین کے واقِعات “ پڑھ یا سُن لے اُسے حضرت امام حُسین کی مبارک سیرت پر چلنے کی توفیق عطا کر اور جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن
(4)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ جُوئے میں جیتا ہوا مال “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو “ جُوئے “ سے محفوظ فرماکر رزقِ حلال پر قَناعت عنایت فرما اور اپنے سِوا کسی کا محتاج نہ کر۔
اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
6مُردوں کے واقعات |
21لاکھ95ہزار794 |
7لاکھ61ہزار765 |
29لاکھ57ہزار559 |
فیضانِ اہلِ بیت |
22لاکھ84ہزار658 |
8لاکھ6سو51 |
30لاکھ85ہزار309 |
امام حُسین کے واقِعات |
22لاکھ45ہزار177 |
8لاکھ25ہزار292 |
30لاکھ70ہزار469 |
جُوئے میں جیتا ہوا مال |
22لاکھ10ہزار47 |
8لاکھ90ہزار765 |
31لاکھ8سو12 |
Comments